نوجوانوں کو روزگار دینا بہت بڑا مسئلہ ہے ، عمران خان

نوجوانوں کو روزگار دینا بہت بڑا مسئلہ ہے ، عمران خان
سورس: File photo

جہلم، وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جہلم کے قلعہ نندنہ کے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹج ٹریل کا افتتاح کرتے ہوئے  کہا کہ آنے والی نسلوں کو اپنی تاریخ کاعلم ہونا چاہیے، دنیا بھر کی اقوام اپنے تاریخی مقامات کو محفوظ رکھتی ہیں، تاریخی مقامات کی حفاظت سے آنے والی نسلوں کو آگاہی ہوتی ہے، ہمارے آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس سلسلے میں کام نہیں کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ البیرونی نے پہلی دفعہ اس مقام پر دنیا کی پیمائش کی، نندنہ قلعے کو ترقی دیں گے تو یہ علاقہ بھی دنیا کے نقشے پر آجائے گا، نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، سیاحت کو فروغ دے کر ہم بے روزگاری ختم کرسکتےہیں، سیاحت کو مقامی لوگ کامیاب کرتے ہیں، مقامی لوگ سیاحوں کا خیال رکھیں تو ان کو وسائل ملیں گے۔