ملتان کے خواجہ سرا نے ہوٹل کھول لیا

ملتان کے خواجہ سرا نے ہوٹل کھول لیا
سورس: File photo
ملتان کے خواجہ سرا نے ہوٹل کھول لیا
ملتان کے خواجہ سرا نے ہوٹل کھول لیا
ملتان کے خواجہ سرا نے ہوٹل کھول لیا

ملتان ، سائیکالوجی میں بی ایس کرنے کے بعد شانی نے ڈھابہ کھول لیا ۔ 

ملتان سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ شانی نے سرکاری نوکری کے لئے بہت کوششیں کیں لیکن جب اس کو کہیں نوکری نہ ملی تو اس نے سنگت فوڈ پوائنٹ کے نام سے ہوٹل کھول لیا ۔ 

شانی کا کہنا ہے کہ ناچ گانے اور کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے اچھا ہے کہ عزت سے اپنا روزگار کمایا جائے ۔ شانی نے کہا کہ ان کے اس اقدام سے ان کی کمیونٹی کا بھی حوصلہ بڑھے گا۔ 

شانی کا کہنا تھا کہ ڈھابے کا نام سنگت فوڈ پوائنٹ رکھا گیا ہے اور کھانا گھر پہنچانے کی بھی سہولت دی جاتی ہے ۔ یہاں پر ناشتے میں چائے، چنا، پراٹھا ،نان ،کلچے اورچاول بھی ملتے ہیں ۔ شانی کے ہوٹل پر دوویٹرز بھی خواجہ سرا ہی ہیں جو ناچ گانے کی بجائے محنت کرکے پیسے کمانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ 

کوششوں کے باوجود جب سرکاری ملازمت نہیں ملی تو28سالہ شانی نے اپنے گھر کے قریب ہی ڈھابہ نما ہوٹل کھول کر باعزت روزگار کمانا شروع کر دیا۔

شانی نے بتایا کہ اس نے بہت جگہ گورنمنٹ کی ملازمت کیلئے درخواست دی اور انٹرویو تک بھی پہنچ جاتی تھی مگر کبھی کسی نے ملازمت کیلئے کال نہیں کی۔

ملتان کے شہری بھی خواجہ سرا کی اس کوشش کو بہت سراہ رہے ہیں اور مثبت ردعمل کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ ہوٹل میں موجود ایک شہری نے کہا کہ میں یہاں ناشتہ کرنے آتا ہوں، ان کا ذائقہ بہت اچھا ہے  سب سے بڑی بات یہ ہے ان سے لوگوں کو مزید ہمت ملے گی۔ محنت میں عظمت ہے اور جب کوئی کام دل سے کیا جائے تو اچھا ہی ہوتا ہے۔

شانی محنت اور لگن سے روزگار تو کمارہی ہے لیکن اپنی تعلیمی قابلیت کی بنا پر بہتر نوکری کی بھی تلاش میں ہے۔