سینیٹ الیکشن پارٹی امیدواروں کو جتوانے کے لئے وزیراعظم میدان میں آگئے

سینیٹ الیکشن پارٹی امیدواروں کو جتوانے کے لئے وزیراعظم میدان میں آگئے

اسلام آباد،سینیٹ انتخابات 2021 میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے وزیراعظم خود میدان میں آگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے  آئندہ تین روز تک پارلیمنٹ چمیبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران وزیر اعظم ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور ان کے  خدشات بھی دور کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ایک جانب حکومت نے اپنے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیے ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بھی سرجوڑ کر بیٹھی ہیں۔ علاوہ ازیں سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے سے متعلق  سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر اپنی راے کل سنائے گی۔