وزیر اعظم عمران خان نے کئی ممالک میں پاکستانی سفیر تبدیل کردیئے

وزیر اعظم عمران خان نے کئی ممالک میں پاکستانی سفیر تبدیل کردیئے
سورس: File photo

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کئی ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ نیونیوز کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا 

سلجوق تارڑ ہالینڈ میں سفیر لگایا گیا ہے۔ ہالینڈ میں پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور کو اسپین میں تعینات کر دیا گیا ۔ عامر شوکت کو سوئیٹزر لینڈ میں سفیر تعینات کردیاگیا .

امیر خرم راٹھور کو کینیڈا میں ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا،کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر  رضا بشیر کو وزارت خارجہ تعینات کیا گیا ہے۔ امجد احمد علی کو عراق ،معظم علی کو قونصل جنرل ملبورن تعینات کیا گیا ہے شاہد سیہڑ کو جبوتی میں لگا دیا گیا۔ احمد نسیم وڑائچ کو پرتگال میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔