لاہور سے کوئٹہ جانے والی بس کو حادثہ ،3 افراد جاں بحق، 25 زخمی 

لاہور سے کوئٹہ جانے والی بس کو حادثہ ،3 افراد جاں بحق، 25 زخمی 
سورس: File

خانوزئی گوال (بلوچستان) :  لاہور سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ 

نیونیوز کے مطابق  بلوچستان  کے عالقے خانوزئی گوال کے قریب لاہور سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں ٹکر تیزرفتاری کے باعث ہوگئی ۔

جاں بحق اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین افراد میں ایک بچی بھی شامل ہے جس کی شناخت نہ ہوسکی۔

مصنف کے بارے میں