روس پر پابندیوں کے بعد چین میدان میں آگیا 

China Russia, Ukraine, NATO

بیجنگ:روس پر پابندیوں کے بعد چین کا موقف بھی سامنے آگیا ،چین نے روس پر یکطرفہ لگائی گئی پابندیوں پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو پر مغربی پابندیاں بلاجواز ہیں ،پابندیوں سے قبل معاملات مذاکرات کی سطح پر حل کرنے چاہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے، پابندیاں مسائل حل نہیں کرتیں، صرف نئی مشکلات پیدا کرتی ہیں۔

چین نے تمام فریقین کو پُرسکون رہنے اور مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ امن اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ وہ روس یوکرین کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے ماسکو پر مغربی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا۔