مس یوکرین کا نیا انداز ،کلاشنکوف اُٹھائے ویڈیو وائرل 

Miss Universe. Miss Ukraine

کیف :اپنے ملک کی حفاظت کیلئے مس یوکرین نے بھی بندوق اُٹھا لی ،سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شوٹنگ رینج میں رائفل سے اہداف پر نشانہ لگاتے دکھایا گیا ہے۔

روس سے جاری جنگ میں  سابق مس یوکرین  انستاسیا لینا نے بھی ہتھیار اٹھالیے ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مس یونیورس ایک جدید کلانشکوف اُٹھائے کھڑی ہیں ۔

سابق مس یوکرین نے 2015 میں مقابلہ حسن کا تاج اپنے سر سجایا تھا ،انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر روسی افواج کیخلاف بندوق اُٹھاتے ہوئے فائرنگ کی پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ۔

مس یونیورس کا کہنا ہے کہ اگر روسی فوج نے ان کے ملک کی سرحد پار کی تو وہ انہیں گولی مار دینگی ،انہوں نے کہا آج کل وہ رائفل چلانے کی تربیت لے رہی ہیں ۔