عمران خان عدالت پیشی کیلئے زمان پارک سے اسلام آباد روانہ 

عمران خان عدالت پیشی کیلئے زمان پارک سے اسلام آباد روانہ 
سورس: File

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے زمان پارک سے روانہ ہوگئے ہیں۔ عمران خان بذریعہ سڑک اسلام آباد پہنچیں گے۔ 

عمران خان فارن فنڈنگ ایکٹ کے تحت مقدمے میں بینکنگ کورٹ پیش ہونگے۔  عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے مقدمے میں انسدادہشگردی عدالت پیش ہونگے ۔

عمران خان توشہ خانہ میں فوجداری مقدمے میں ایڈیشنل سیشن کورٹ ایف ایٹ میں پیش ہونگے۔ عمران خان کی پیشی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس پولیس کی بھاری نفری تعینات  ہے۔ 

جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں سڑکوں کو خاردار تاریں لگا کر بلاک کیا جائے گا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں