عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کر دی

عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کر دی

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ 
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 267 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت 280 روپے پر برقرار رہے گی تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے اور اس کی نئی قیمت 187 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں