اٹلی کشتی حادثہ، قومی ہاکی و فٹ بال کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق

اٹلی کشتی حادثہ، قومی ہاکی و فٹ بال کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق

اسلام آباد (ارسلان جٹ) روزگار کی تلاش میں تارک وطن ہونے کا فیصلہ لینے والی قومی ہاکی خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا(چنٹو) کشتی حادثہ میں اٹلی کے راستہ میں ہی جاں بحق ہو گئی۔ 
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی شاہدہ رضا (چنٹو ) پاکستان وومن ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ فٹ بال کی قومی کھلاڑی بھی تھیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پی ایچ ایف وومن ونگ کے عہدیداران سیدہ شہلا رضا، تنزیلہ عامر چیمہ سمیت ہاکی کمیونٹی نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 
بسلسلہ فکر معاش تارک وطن ہونے کا فیصلہ خاتون قومی ہاکی کھلاڑی کو راس نہ ایا۔ سہانے مستقبل کے خواب پلکوں پر سجائے خاتون قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی سمندری سفر کے دوران کشتی پہاڑ سے ٹکرانے پر الٹ گئی اور کشتی میں سوار مختلف غیر ملکی باشندوں سمیت قومی ہاکی کھلاڑی سمندر کی تیز موجوں کا مقابلہ نہ کرسکی اور زندگی کی بازی ہار گئی۔ 
پاکستان ہاکی پی ایچ وومن ونگ کی سیکریٹری تنزیلہ عامر چیمہ سمیت پی ایچ ایف عہدیداران اور پاکستان ہاکی سے وابستہ افراد نے خاتون قومی ہاکی کھلاڑی کی حادثہ میں ناگہانی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں