سرد جنگ کے روایتی حریف ایک بار پھر قریب آنے لگے

سرد جنگ کے روایتی حریف ایک بار پھر قریب آنے لگے

ماسکو:وائٹ ہاوس اور کریملن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکا کے صدر کے طور پر حلف برداری کے بعد روسی صدر سے ان کا ٹیلی فون پر یہ پہلا رابطہ ہوگا ۔
جس میں یہ رونوں رہنما دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی پر بات چیت کریں گے۔صدر ٹرمپ روس پر عائد کچھ امریکی پابندیوں کو ہٹانے کا اشارہ دے چکے ہیں۔کریملن کے ترجمان نے دونوں صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کی ہے تاہم یہ بھی کہا ہے کہ یہ غیر معمولی ہوگا کہ اس کے نتیجے میں کوئی خاص معاہدہ طے پائے۔
صدر ٹرمپ کی مشیر کے مطابق، روس سے پابندیاں ہٹانا زیرِ غور ہیں۔روس کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کے الزامات پر امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ ماہ امریکا میں تعینات 35 روسی سفیروں کو ملک بدر کیا تھا۔