دنیا نئی جنگ کی تیاری کر رہی ہے، ایک آبدوز سے آدھا براعظم تبا ہ ہو سکتا ہے،گوربا چوف

دنیا نئی جنگ کی تیاری کر رہی ہے، ایک آبدوز سے آدھا براعظم تبا ہ ہو سکتا ہے،گوربا چوف

ماسکو:سابق صدرسوویت یونین میخائل گورباچوف کا کہنا ہے کہ لگتاہے کہ دنیانئی جنگ کی تیاری کررہی ہے، امریکی اورروسی صدورکسی بھی ممکنہ ایٹمی جنگ کاامکان ردکریں،امریکااورروس کے پاس دنیاکے90فیصدایٹمی ہتھیارہیں،صدرڈونلڈٹرمپ اورصدرولادیمیرپیوٹن کوپہلاقدم اٹھاناچاہیے،نیٹواورروس کی فوجیں آمنے سامنے ہیں۔
سابق صدرسوویت یونین میخائل گورباچوف نے کہا کہ ایسی آبدوزیں تیارکرلی گئیں کہ ایک حملے سے آدھابراعظم تباہ ہوسکتاہے، سیاست میں عسکریت اوراسلحے کی نئی دوڑکادورہے، فوجی اخراجات غیرمعمولی طورپربڑھائے جا رہے ہیں۔