شکر گڑھ: سفاک باپ نے 2 بچوں کو زندہ دفن کر دیا

 شکر گڑھ: سفاک باپ نے 2 بچوں کو زندہ دفن کر دیا

 شکر گڑھ: زمین پھٹی نہ آسمان گرا شکرگڑھ کے علاقے دین پور کلاں میں سفاک باپ نے اپنی آٹھ سالہ بیٹی مریم اور گیارہ سالہ بیٹی زینب کو زندہ دفن کر دیا۔ واقعہ سٹی تھانہ شکر گڑھ کی حدود میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلخانہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو مریم دم توڑ چکی تھی جبکہ زینب کی سانسیں باقی تھی جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال نارروال منتقل کر دیا گیا۔