موٹاپے سے بچنا ممکن ہے، وزن کم کرنے کا بہترین مشروب

موٹاپے سے بچنا ممکن ہے، وزن کم کرنے کا بہترین مشروب

 لاہور:آج کل لوگ وزن کم کرنے کے لیے ہر طرح کے طریق اپنا رہے ہیں لیکن سب کی کوشش ہوتی ہے کہ کھانے پینے میں ایسی چیز مل جائے جس بڑھتے ہوئے وزن کو روکا جا سکے ۔یہاں ہم آپ کو ایک مشروب کے بارے میں بتا رہے ہیں، جو لیموں کے رس، شیرہ، کالی مرچ، سمندری نمک اور کچھ ہربل چائے پر مشتمل ہوتا ہے، جسے پانی ملا کر تیاری کے لیے 10 سے 20 دن کے لیے رکھ دیا جاتا ہے۔
کچھ معالجین نے اپنے مریضوں کو یہ مشروب استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے،مگر اس کے ساتھ ایک احتیاط نہایت ضروری ہوتی ہے وہ یہ کہ اس مشروب کو چار دن سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے،وقفے کے ساتھ استعمال کرنا بہتر ہے۔
عام خوراک سے دوری کے نتیجے میں نظام ہاضمہ کو درکار آرام ملتا ہے اور لیموں پانی پر مشتمل یہ غذا نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے کیونکہ یہ بہت آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے، خاص طور پر اسے رات میں پینے سے پیٹ صاف ہوجاتا ہے اور پیٹ میں موجود کیڑے بھی صاف ہوجاتے ہیں۔
خبردار : لیمونیڈ چونکہ بہت تیزابی ہوتا ہے اس لیے اسے مشورے سے استعمال کرنا چاہیئے