آسٹریلیا کے وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی

کینبرا: آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف چیپل ہیڈلی ٹرافی سیریز میں میتھیو ویڈ آسٹریلیا ون ڈے ٹیم کے 24 ویں کپتان ہوں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کو ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ دونوں کے سیریز سے ڈراپ ہونے کے بعد کپتان منتخب کیا گیا۔

وارنر کو آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کے لیے ریسٹ دیا گیا ہے جبکہ اسمتھ بائیں ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث سیریز کھیلنے سے محروم ہوں گے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے آکلینڈ میں شروع ہو رہی ہے۔