بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم بھارت چلی گئی

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم بھارت چلی گئی

لاہور: بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت چلی گئی۔ کپتان اور کوچ نے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ سترہ رکنی اسکواڈ اور تین آفیشلز سمیت بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا دستہ واہگہ بارڈر کے ذریعے سے بھارت روانہ ہو گیا ہے۔

روانگی سے قبل کپتان محمد جمیل اور ٹیم کے ڈائریکٹر آصف عظیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ میں اگرچہ بڑی اور مضبوط ٹیموں کا چیلنج درپیش ہے۔ ڈائریکٹر ٹیم آصف عظیم نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور کھلاڑی پر عزم ہیں اور فتح کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ اکتیس جنوری سے بارہ فروری تک بھارت کے شہر میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی بلائنڈ ٹیم 30 جنوری کو پہلا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی جبکہ یکم فروری کو بھارت کیخلاف میدان میں اترے گی۔ ڈائریکٹر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم بھارت میں 10 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔