ٹرمپ کا پرانا فون و ائٹ ہاﺅس اورصدردونوں کے لیے خطرہ قرار

 ٹرمپ کا پرانا فون و ائٹ ہاﺅس اورصدردونوں کے لیے خطرہ قرار

واشنگٹن امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائیٹ ہاوس میں داخل ہونے اور دنیا کی سپرپاور کی زمام کار ہاتھ میں لینے کے بعد بھی ان کی ’ٹوئٹر‘ کے استعمال کی عادت تبدیل نہیں ہوئی۔ وہ بدستور اپنا پرانا موبائل اور ٹوئٹراکاونٹ دونوں کو استعمال کررہے ہیں جس پرسیکیورٹی کے ذمہ داران کو کافی پریشانی اور تشویش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موبائل فون گذشتہ 24 گھنٹوں میں مسلسل مصروف رہا فون کےساتھ ساتھ ٹرمپ کا پرانا انڈرویڈ فوج سیکیورٹی کے حوالے سے بے چینی کا موجب بنا ہوا ہے۔ ایک طرف وائیٹ ہاو¿س میں سیکیورٹی کے مدارالمہام صدر ٹرمپ کے پرانے موبائل کی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہیں اور دوسری طرف ہیکروں کی لالیں ٹپک رہی ہیں جو بہرصورت ٹرمپ کے موبائل ڈیٹا اور حساس معلومات تک رسائی کے لیے طریقے تلاش کر رہے ہیں،گوکہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ موبائل کا استعمال فون سننے یا کرنے کے لیے نہیں بلکہ ٹوئٹر پرٹویٹس بھیجنے کے لیے استعمال کریں گے۔