بوسنیا: زبان سے آنکھوں کا علاج کرنیوالی 80 سالہ خاتون

بوسنیا: زبان سے آنکھوں کا علاج کرنیوالی 80 سالہ خاتون

سرائیوو: اکثر آپ موٹر سائیکل یا کسی ایسی جگہ پر جا رہے ہوتے ہیں کہ اچانک گندگی یا گرد آلود ہوا کی وجہ سے آنکھوں میں کچرا چلا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کی آنکھوں سے پانی نکلنا شروع ہو جاتا اور آپ کو کافی تکلیف کا سامنا کرناق پڑتا ہے۔ بوسنیا میں ایک 80 سالہ نانا حوا سلیبک کے پاس ایک ایسا گُر ہے کہ وہ لوگوں کی آنکھوں میں اٹکے ہوئے کچرے کو آسانی سے نکال لیتی ہے۔

حوا سلیبک اس کام کے لئے اپنی زبان کا استعمال کرتی ہے اور ان کی آنکھوں میں پھنسی مٹی، لوہے یا شیشے کے ذروں کو آسانی سے نکال لیتی ہے۔

 

اس خاتون کا کہنا ہے اس کام کو سیکھنے کیلئے انہیں کافی وقت لگا اور انہوں نے یہ کام گاؤں کی ایک خاتون سے سیکھا ہے وہ بھی اسی طرح سے لوگوں کا علاج کرتی تھی۔ نانا حوا سلیبک نے کہا اس نے اب تک 5 ہزار سے زائد لوگوں کا علاج کر چکی ہیں۔

یہ خبر سننے کے بعد آپ پریشان ہو رہے ہوں گے کہ زبان کی وجہ سے لوگوں میں انفیکشن ہو جاتا ہو گا لیکن ایسا نہیں ہوتا کیونکہ نانا حوا اس کام کو شروع کرنے سے پہلے اپنی آنکھ کو شراب کے زریعے سٹرلائز کر لیتی ہے پھر اپنی زبان کی مدد سے لوگوں کی آنکھوں میں پھنسے کچرے کو نکال لیتی ہے۔