ملتان دارالامان میں مقیم خاتون کا انتظامیہ پر جسم فروشی پر مجبور کرنے کا الزام

ملتان دارالامان میں مقیم خاتون کا انتظامیہ پر جسم فروشی پر مجبور کرنے کا الزام

ملتان :ملتان کے دارالامان میں خاتون گل باز بی بی نے انتظامیہ پر جسم فروشی پر مجبور کرنے کا الزام لگادیا ۔ خاتون کا کہنا ہے دارالامان میں لڑکیوں اور خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا ہے۔ انتظامیہ نے الٹا خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ مقدمے میں خاتون پر دیگر خواتین پر جوتیوں اور لکڑیوں سے حملہ کرنے اور چھریاں دکھا کر قتل کرنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ملتان خاتون دو ماہ سے دارالامان میں مقیم تھی۔ ملتان دارالامان کے کلرک ایوب نے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوائے خاتون کا موقف ۔