پنجا ب حکومت نے شہر کے ڈھائی سو مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت مہیا کر دی

پنجا ب حکومت نے شہر کے ڈھائی سو مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت مہیا کر دی

لاہور:پنجا ب حکومت نے صوبائی دارلحکومت کے ڈھائی سو مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت مہیا کر دی ،ویڈیوز سٹریمینگ اور ڈاﺅن لوڈنگ پر پابندی ہو گی ۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے لاہور شہر کے ڈھائی سو مقامات پر وائی فائی راﺅٹرز لگا دئیے ہیں۔یونیورسٹیز، میٹرو بس اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈے سمیت شہر کے اہم مقامات پر شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر سکیں گے ۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ جلد اس سروس کو دوسرے شہروں میں بھی فراہم کیا جائے گا ۔ اس سہولت کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ویڈیوز سٹریمینگ اور ڈاﺅن لوڈنگ پر پابندی لگائی ہے۔