بغیر چکنائی والا دودھ شوگر کی بیماری کے خطرات بڑھاتا ہے

بغیر چکنائی والا دودھ شوگر کی بیماری کے خطرات بڑھاتا ہے

برطانوٰی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بغیر چکنائی والا دودھ شوگر کی بیماری کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔

کوئین میری یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق میں 3 ہزار سے زائد افراد کا 15 سال تک مشاہدہ کیا گیا جس سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ جن لوگوں نے فل کریم دودھ سے تیار کردہ مختلف اشیاء استعمال کیں ان میں شوگر کی بیماریوں کے امکانات ان افراد کے مقابلے میں 46 فیصد کم تھے جو اس دوران بغیر بالائی کے دودھ استعمال کرتے رہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ فل کریم دودھ جسم میں گلوکوز اور انسولین کو متوازن رکھنے میں مدد گار ہوتا ہے اور زیادہ چکنائی والے دودھ سے بنی غذائیں انسان کو زیادہ دیر تک بھوک سے دور رکھنے میں مدد دیتی ہیں جس کے باعث ایسے افراد کم کلوریز کھاتے ہیں۔ چکنائیاں جگر اور جسم کے دیگر مسلز کے ساتھ براہ راست کام کرتی ہیں جس سے مسلز کی غذا کو ہضم کرنے کی صلاحیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

Regards

مصنف کے بارے میں