ملالہ کا دل ٹوٹ گیا

لندن:سوات کی گل مکئی ملالہ یوسف زئی نے سات مسلم ممالک کے افراد پرامریکا میں داخلے پر پابندی کے اعلان پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

ملالہ کا دل ٹوٹ گیا

لندن:سوات کی گل مکئی ملالہ یوسف زئی نے سات مسلم ممالک کے افراد پرامریکا میں داخلے پر پابندی کے اعلان پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالہ ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ تارکین وطن پرپابندی کے فیصلے نے ان کا دل توڑدیا ، صدرٹرمپ تشدد اورجنگ سے متاثرہ خواتین اور بچوں پر دروازے بند کررہے ہیں۔

امن کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے امریکی صدرٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں. ملالہ کے مطابق دنیا میں بڑا بے یقینی کا دور ہے، امریکی صدرسے اپیل کرتی ہوں کہ وہ  بے بسی کا شکار بچوں اور انکے اہل خانہ سے منہ نہ پھیریں۔نئے امریکی صدرکے فیصلے پرملالہ نے مزید کہا کہ میرا دل ٹوٹ گیا ہے،شامی پناہ گزینوں کے بچے 6 سال سے خانہ جنگی کا شکار ہیں، اس میں انکی کوئی غلطی نہیں،ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

2012 میں گل مکئی کے نام سے طالبان کیخلاف ڈائریز لکھنے والی ملالہ پر دہشتگردوں نےسوات میں قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں ملالہ کو سر پر گولی لگنے کے بعد علاج کیلئے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا اور اہل خانہ کے ہمراہ ملالہ اب وہیں رہائش پزیر ہیں۔ سال 2014 میں بچوں کی تعلیم کے لئے جدوجہد پر ملالہ اورچائلڈ لیبر کیخلاف نبردآزم بھارتی سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی کو مشترکہ طورپر امن کے نوبل ایوارڈ سے نوازا گیا۔