سلمان خان نے اپنے ناراض دوست کو منا لیا

جودھپور: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنے قریبی دوست اجے دیوگن کی ناراضی دور کرنے ان کی فلم ’’بادشاہو‘‘ کے سیٹ پرپہنچ گئے جہاں انہوں نے اجے کو گلے لگا کرمنالیا۔

سلمان خان نے اپنے ناراض دوست کو منا لیا

جودھپور: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنے قریبی دوست اجے دیوگن کی ناراضی دور کرنے ان کی فلم ’’بادشاہو‘‘ کے سیٹ پرپہنچ گئے جہاں انہوں نے اجے کو گلے لگا کرمنالیا۔

بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان اور اجے دیوگن کی آپس میں گہری دوستی ہے اور دونوں کئی فلموں میں ایک ساتھ بھی نظر آچکے ہیں لیکن گزشتہ دنوں سلو میاں کی جانب سے ہدایتکار کرن جوہر اور اکشے کمار کے ساتھ ’’ سارا گڑھی جنگ ‘‘کی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر اجے دیوگن نے سلمان سے ناراضی کا اظہار کیا تھا تاہم اب سلو میاں نے بھی قریبی دوست کو منانے کے لیے حیران کن کام کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان 18 سال پرانے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے کے لیے جودھپور پہنچے جہاں ممبئی واپسی سے قبل اسی شہر میں شوٹنگ کے لیے موجود اپنے قریبی دوست اجے دیوگن کی ناراضی دور کرنے کے لیے فلم ’’بادشاہو‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے جب کہ اجے دیوگن سلمان کو اچانک اپنے سامنے دیکھ کر چونک گئے اورانہوں نے لپک کر سلمان کو گلے لگا لیا۔ دونوں اداکاروں نے کافی وقت فلم کے سیٹ پر ایک ساتھ گزارا جب کہ اس دوران سلمان اجے کی بیٹے اور بیٹی سے بھی گھل مل گئے۔