لاہور:قصور کی ننھی کلی زینب کے قتل کیس کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق7 سالہ بچی کے قتل کے بعد ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بنچ کرے گا۔
سپریم کورٹ نے قصور میں اغواءاور زیادتی کے بعد 7 سالہ بچی زینب کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمران کے بینک اکائونٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکرپرسن کے علاوہ کیس میں معاونت کے لیے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، آل پیپر نیوز پیپر ایسوسی ایشن ( اے پی این ایس) کے عہدیداروں، میڈیا مالکان اور سینئر صحافیوں کو بھی عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک اینکر پرسن نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کے 37 بینک اکاو¿نٹس ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت پنجاب یہ دعویٰ مسترد کرچکی ہے۔