قتل کیس ازخود نوٹس سماعت ،سپریم کورٹ نے زینب کے والد کی میڈیا بیان پر پابندی عائد کردی

 قتل کیس ازخود نوٹس سماعت ،سپریم کورٹ نے زینب کے والد کی میڈیا بیان پر پابندی عائد کردی

لاہور:سپریم کورٹ کے فل بنچ نے زینب کے والد اور وکیل کے میڈیا پر بیان دینے پر پابندی عائد کردی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت شروع ہوئی ۔

دوران سماعت فل بنچ نے زینب کے والد کو ہدایت کی کہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں جبکہ آئی جی پنجاب سے استفسار کیا گیا کہ کتنے دنوں میں چالان پیش کردیا جائے گا۔زینب کے والد محمد امین نے کہا کہ چیف جسٹس کے مشکور ہیں انہوں نے قتل کا ازخود نوٹس لیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے بنچ میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منظور ملک شامل ہیں۔