فیصلہ کن ٹی 20 ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیدیا

فیصلہ کن ٹی 20 ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیدیا

ٹورنگا:پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری آخری ٹی 20 میں گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 181 رنز بنائے ۔ مہمان پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،ٹیم کو 30 رنز پر پہلا نقصان ہوا جب اوپنر احمد شہزاد صرف 19 رنز پر گرینڈ ہوم کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے ۔

جس کے بعد بابر اعظم بھی 18 رنز بنا کر سودھی کی گیند پر ولیم سن کو اپنا کیچ تھما بیٹھے ،کپتان سرفراز احمد بھی 29 رنز پر چلتے بنے ،عمر امین 7 گیندوں پر 3 چھکوں سمیت 21 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ فخر زمان 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔


یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز ایک ،ایک سے برابر ہے اور اگر پاکستان سیریز جیت جاتا ہے تو عالمی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوجائے گا۔