پنجاب کی دیکھا دیکھی ا ب پشاور میں بھی خواتین کیلئے خصوصی ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا گیا

پنجاب کی دیکھا دیکھی ا ب پشاور میں بھی خواتین کیلئے خصوصی ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا گیا

پشاور:پنجاب کی دیکھا دیکھی ا ب پشاور میں بھی خواتین کیلئے خصوصی ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں شروع کی گئی خواتین کیلئے ٹیکسی سروس کی طرز پر پشاور میں بھی پنک ٹیکسی سروس شروع کردی گئی ہے اور اس ٹیکسی کی ڈرائیور خاتون ہو گی جس میں صرف خواتین ہی سفر کرینگی،مخصوص یونیفارم اور گلابی سکارف میں ملبوس خاتون ڈرائیور، صرف خواتین کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچائینگی ۔پشاوری خواتین اب اپنے موبائل فون سے091-111-11-7294 نمبر ڈائل کرکے ٹیکسی کی خدمات حاصل کرسکیں گی۔

پشاور میں پنک ٹیکسی سروس سے نہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی واقع ہو گی ،بلکہ ضرورت مند خواتین کو ذریعہ معاش بھی ملے گا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت وزیراعلیٰ کے پی کے پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے متعدد منصوبوں پر تنقید کرتے رہے ہیں جن میں میٹرو بس اور میٹرو ٹرین قابل ذکر ہیں۔