آئی فون میں ”میڈیکل ریکارڈز “ کی سہولت متعارف

آئی فون میں ”میڈیکل ریکارڈز “ کی سہولت متعارف

نیویارک: مایہ ناز امریکی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون میں میڈیکل ریکارڈز کی سہولت آزمائشی طور پر متعارف کرادی۔
کمپنی کے سی او او جیف ولیمسن کے مطابق ایپل نے آئی فون کی ’ہیلتھ ایپ‘ میں صارفین کو اپنے طبی ریکارڈ مرتب کرنے کی اپ ڈیٹس آزمائشی طور پر متعارف کرادی ہیں۔ ابتدائی طور پر امریکا کے 12 مختلف اسپتالوں کے مریض اپنا میڈیکل ریکارڈ اسمارٹ فون پر دیکھ سکیں گے۔یہ اپ ڈیٹس آئی اوایس 11.3 بی ٹا ورژن میں کی گئی ہیں۔ اپ ڈیٹ سیکشن میں صارفین کو ان اسپتالوں اور کلینکس سے دستیاب میڈیکل ڈیٹا ایک ہی وقت میں اور ہی جگہ اس ہیلتھ ایپ پر مل جائے گا اور وہ جب چاہیں اسے دیکھ سکیں گے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ میڈیکل ڈیٹا اور معلومات کو صارف کے آئی فون پاس کوڈ کے ذریعے محفوظ رکھا جائے گا۔
جیف ولیمسن کا مزید کہنا ہے کہ نئی اپ ڈیٹس کا مقصد صارفین کو اپنی صحت کے حوالے سے ہمہ وقت آگاہ رہنا ہے تاکہ ہر دن وہ بہتر انداز میں گزار سکیں، ہم ہیلتھ کمیونٹی سے مل کر یہ تجربہ کرنے جارہے ہیں تا کہ صارفین اپنا میڈیکل ڈیٹا با?سانی اور مکمل سیکیورٹی کے ساتھ اپنے اسمارٹ فون میں رکھ سکیں۔