راو¿ انوار پولیس کی وردی میں ایک قاتل ہے جس کے پیچھے سیاستدان ہیں، عمران خان

راو¿ انوار پولیس کی وردی میں ایک قاتل ہے جس کے پیچھے سیاستدان ہیں، عمران خان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ راو انوار پولیس کی وردی میں ایک قاتل ہے اور اس کے پیچھے وہی سیاستدان ہیں جنہوں نے اس سے ظلم کروائے ہیں۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں محسود قوم کے جرگے میں شرکت کے دوران عمران خان نے نقیب اللہ محسود کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ کے ساتھ ظلم ہوا ہے اور ہماری جنگ اس نظام کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے بھی بتایا گیاتھا کہ علاقے میں پولیس پختونوں سے ظلم کررہی ہے اور اب بے قصورنوجوان نقیب اللہ کوپولیس نے قتل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ راو¿ انوارنے ملیر میں 440 لوگوں کومقابلوں میں قتل کیا اور یہ پولیس کی وردی میں ایک قاتل ہے جس کے پیچھے وہ سیاستدان ہیں جو اس سے ظلم کرواتے تھے۔ راو¿ انوار جیسے قاتلوں کو سزا دینی چاہیے اور راو¿ انوار کی پشت پر کون ہے،اس تک بھی پہنچنا چاہیے۔