راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس اداروں سے مدد طلب

راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس اداروں سے مدد طلب

کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سابق ایس ایس پی ملیر راوانوار کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مدد مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث راوانوار کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے حساس اداروں کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ملزم راو¿ انوار کی نشاندہی، تلاش اور گرفتاری میں مدد کی جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ راو انوار کی گرفتاری کیلئے ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس بنیادوں پر ہر ممکن مدد کی جائے، راو¿ انوار 20 جنوری کی صبح پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد گیا، 23 جنوری کو ملزم نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی، ایف آئی اے امیگریشن نے اسے باہر جانے سے روکا۔آئی جی سندھ نے خط میں کہا کہ راو¿ انوار ملک سے فرار ہونے کی سر توڑ کوششیں کررہا ہے، ملزم کو جلد سپریم کورٹ میں پیش کرنا ہے، لہذا گرفتاری میں مدد کی جائے۔
واضح رہے کہ راو انوار کے جعلی پولیس مقابلے پر بننے والی تحقیقاتی کمیٹی نے نقیب اللہ محسود کو بے گناہ اور پولیس مقابلے کو جعلی قراردیا ہے جب کہ راو¿ انوار تحقیقاتی کمیٹی سامنے پیش نہیں ہورہے اور روپوش ہوچکے ہیں جب کہ سپریم کورٹ نے ان کی گرفتاری کے لیے ہفتے کے روز پولیس کو 72 گھنٹوں کا وقت دیا ہے۔