دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کی فہرست میں سعودی عرب کا نام شامل

دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کی فہرست میں سعودی عرب کا نام شامل
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

برسلز:یورپی یونین نے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سعودی عرب کا نام دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تناظر میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کی اس فہرست میں شامل کیا گیا۔سعودی عرب نے اس فہرست میں نام شامل کیے جانے پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔

یورپی یونین یہ فہرست فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے مقرر کردہ معیار کے تحت تیار کرتی ہے اور موجودہ فہرست کو رواں ہفتے ہی ازسر نو مرتب کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ایران، عراق، شام، افغانستان اور شمالی کوریا سمیت 16 ممالک شامل ہیں۔

یورپی یونین نے سعودی عرب کا نام قوانین کے مزید سخت ہونے کے بعد شامل کیا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں شاہی خاندان کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کا بہیمانہ قتل ہے۔