استاد راحت فتح علی خان نے ورلڈ ٹور کا اعلان کر دیا

استاد راحت فتح علی خان نے ورلڈ ٹور کا اعلان کر دیا
کیپشن: حاضرین ایک شو میں نئے گانوں اور قوالیوں سمیت 3 قسم کی موسیقی کا لطف اُٹھا سکیں گے، راحت فتح علی خان۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے 2019 کے ورلڈ ٹور کا اعلان کر دیا۔ راحت فتح علی خان برطانیہ، امریکا، کینیڈا، یورپ اور آسٹریلیا سمیت 6 براعظموں میں پرفارم کریں گے۔

معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ حاضرین ایک شو میں نئے گانوں اور قوالیوں سمیت 3 قسم کی موسیقی کا لطف اُٹھا سکیں گے جبکہ پہلا کنسرٹ 15 فروری کو ابوظبی میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق راحت فتح علی کے لندن، برمنگھم اور لیڈز میں بھی شوز ہوں گے۔ استاد راحت فتح علی خان اس سے پہلے بھی ورلڈ ٹور کر چکے ہیں اور دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں مداح ہیں۔