سعودی عرب نے آن لائن زائرین کے سفر کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کردی

سعودی عرب نے آن لائن زائرین کے سفر کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کردی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے آن لائن زائرین کے سفر کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کردی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ سفر کا اجازت نامہ ابشر سے حاصل کیا جا سکے گا۔ یہ اجازت نامہ ایک یا زیادہ مرتبہ سفر کے لئے بھی حاصل کیا جا سکے گا۔ اس میں سفر کی شروعات اور واپسی کی تاریخ تحریر کرنا ہوگی جبکہ ان ممالک کے نام بھی تحریر کرنا ہوں گے جہاں کا سفر کرنا مقصود ہوگا۔

سفر کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی یہ سہولت حاصل کرنے کے لئے اپنا اندراج محکمہ پاسپورٹ میںکرا لیں۔