سعودی عرب میں پاکستانی شہری کے قاتل 4 یمنی شہریوں کے سر قلم

سعودی عرب میں پاکستانی شہری کے قاتل 4 یمنی شہریوں کے سر قلم
کیپشن: Image by Al Arabiya English ‏ twitter

مکہ مکرمہ:سعودی مقامی حکام نے پاکستانی شہری 4 یمنی شہریوں کے سر قلم کر دیئے گئے۔

سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ کے مقامی حکام نے پاکستانی شہری رحیم تاج غلام کو لوٹ کر قتل کرنے کے جرم میں ملوث 4 یمنیشہریوں علی سالم ابراہیم یحییٰ ، عبدالباسط عبدالصمد غرسان، یحییٰ عایش مسعود بخیت اور یاسین محمد علی کو موت کی سزا دے دی ۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چاروں عرب پاکستانی شہری کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ پاکستانی ایک کمپنی کے صدر دفتر میں چوکیدار تھا اور کمپنی کے کیبل وغیرہ اس کی نگرانی کرتا تھا ۔

ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ کی جانب سے بھی سزا کی توثیق کے بعد ایوان شاہی نے عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کردیا جس پر گزشتہ روز عمل درآمد کر دیا گیا ۔