ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر وائرل

ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر وائرل
کیپشن: ثانیہ مرزا اپنے ’کیوٹ‘ بیٹے اذہان کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہی ہیں۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ثانیہ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ننھے شہزادے کی نئی تصویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے۔

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی نئی تصویر ٹوئٹراور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی ثانیہ نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ بیٹے کے ساتھ انجوائے کرنے اور بیٹے کا کیمرے سے تصاویر بنانے کا شوق بھی ظاہر کیا ہے ۔

2b71dd454925e21bc0e94eb26beb1f78

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے ’کیوٹ‘ بیٹے اذہان کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔