زرداری کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

زرداری کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: درخواست میں آصف زرداری، الیکشن کمیشن اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے اعتراض کے بعد اب اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور آصف زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی جس میں آصف زرداری، الیکشن کمیشن اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ آصف علی زرداری حلقہ این اے 213 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے وہ ایم این اے بننے کے اہل نہیں۔ درخواست میں آصف زرداری کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کیا استدعا کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری امریکا میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جو انہیں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔