کینیڈین وزیراعظم نے چین میں اپنا سفیر برخاست کر دیا

کینیڈین وزیراعظم نے چین میں اپنا سفیر برخاست کر دیا
کیپشن: Image by Canoe twitter

ٹورنٹو:کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے چین میں اپنے ملک کے سفیر جان مککلم کو ان کے منصب سے ہٹا کر ان کے نائب کو یہ ذمہ داری سونپ دی ہے۔

ٹروڈو نے رپورٹرز کو بتایا کہ انہوں نے سفیر کو مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔ سفیر جان مککلم نے وزیراعظم کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کر دیا اور اسے منظور بھی کر لیا گیا ہے۔

سفیر کو ہٹانے کی وجہ ان کا وہ بیان ہے جو انہوں نے چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی خاتون اہلکار کی کینیڈا میں حراست اور ضمانت کے حوالے سے دیا تھا۔

کینیڈین سفیر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اس بیان میں عدالتی کارروائی کے حوالے سے کچھ غلط بیانی کی تھی۔