پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین کی تقریب ولیمہ کی تصاویر سامنے آگئیں

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین کی تقریب ولیمہ کی تصاویر سامنے آگئیں
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

لاہور:گزشتہ دنوں کراچی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین کی تقریب ولیمہ کا لاہور میں انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

45cea7fa6d45b30a713898acee6e615b

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کی تقریب ولیمہ مقامی فارم ہاؤس میں کی گئی جہاں پر دولہا عثمان صلاح الدین نے نیلے رنگ کا ٹو پیس جب کہ دلہن صبا نے گرے رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ، کامران اکمل، سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر میاں اسلم اور قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔

a42c5c480673d2d9afd280788e2fe937


فارم ہاﺅس کے لان کے ایک حصے میں عثمان صلاح الدین کی سرفراز احمد، یونس خان سمیت ساتھی کرکٹرز اور ایوارڈز پر مشتمل تصاویر کی گیلریز بھی بنائی گئی تھی۔ خیال رہے کہ عثمان صلاح الدین کے نکاح کی تقریب 21 جنوری کو کراچی میں ہوئی تھی۔

e338206d73c40b6dd046cd711a7e239c


عثمان صلاح الدین نے امید ظاہر کی ہے کہ شادی ان کے لئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوگی اور وہ کرکٹ کے عالمی میدانوں میں پہلے سے بھی زیادہ عمدہ کارکردگی دکھا کر ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔