معیشت ٹوئٹ سے نہیں عملی اقدامات سے چلتی ہے, شاہد خاقان عباسی

معیشت ٹوئٹ سے نہیں عملی اقدامات سے چلتی ہے, شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فوٹو: سکرین گریب

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت ٹوئٹ سے نہیں چلتی عملی اقدامات سے چلتی ہے، وزیراعظم عمران خان روزانہ وزرا کو لیکچردیتے ہیں۔

اسلام آباد میں لیگی رہنماوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے، حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ حکومت کوملکی معاشی بحران کی کوئی پروا نہیں،شاہد خاقان عباسی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بیرون قرضوں پر پارلیمنٹ کے سامنے حقائق رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت یوٹرن کی ماہر ہے ، ہر بات پر یو ٹرن لے لیتی ہے۔ یہ لوگ کاروباری افرادکااعتمادکھوچکے ہیں، یہ تو گیس کے میٹر بھی میرٹ پرنہیں دے سکتے،گیس کے میٹر اس بنیاد پر دیے جاتے کہ یہ شخص کس پارٹی کا ہے۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اگرپاکستان کے مسائل کاحل احتساب میں ہے توہم سے شروع کریں،ہم احتساب کیلئے تیارہیں،احتساب مجھ سے میری کابینہ سے شروع کریں۔