کسان شوگر ملز مالکان کے قحر میں مبتلا ، خود ہی گڑ بنانے کو ترجیح دینے لگے

کسان شوگر ملز مالکان کے قحر میں مبتلا ، خود ہی گڑ بنانے کو ترجیح دینے لگے
کیپشن: image by facebook

فیصل آباد : شوگر ملز مالکان کے تاخیری حربے اور کم قیمت لگانے کا رویہ کسانوں کو لے ڈوبا ہے ، کسانوں کی اکثریت شوگر ملز مالکان کو گنا فروخت کرنے کی بجائے خود ہی گڑ بنانے کو ترجیح دے رہی ہے ۔

تفصٰلات کے مطابق شوگر ملز مالکان نے اپنی مرضیوں سے کسانوں کو قرضوں میں ڈوبا کر رکھ دیا ہے ، ایک تو گنے کی مناسب قیمت نہیں لگائی جاتی اگر مناسب قیمت لگ جائے تو وقت پر کسان کو نہیں ملتی اور دوسری طرف ملز مالکان تاخیری حربے استعمال کر کے مارکیٹ میں چینی کی قیمت کو اوپر لے کر آتے ہیں ۔

دوسری طرف کسان قرضوں کے بوجھ تلے دب رہے ہیں ، حکومتی سرپرستی بھی نہ ہونے کے برابر ہے ، کوئی پرسان حال نہیں ہے ، شوگر ملز مالکان کے رویے سے تنگ اکثر کسانوں نے خود دیسی طریقے سے گڑ کی تیاری شروع کر دی ہے ۔