شعیب ملک کوکپتان بنانے سےمسئلہ حل نہیں ہو گا، وسیم اکرم

شعیب ملک کوکپتان بنانے سےمسئلہ حل نہیں ہو گا، وسیم اکرم
فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

کراچی:سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سرفرازاحمدسےغلطی ہوئی انہیں ایسےالفاظ نہیں کہنےچاہیےتھے جب سرفرازاحمدنےاپنی غلطی تسلیم کرلی تو ان کو وطن واپس بلاناسمجھ سےباہرہے ۔  


تفصیلات کے مطابق ، سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفرازاحمدسےغلطی ہوئی انہیں ایسےالفاظ نہیں استعمال کرنے چاہیے تھے جب سرفرازاحمدنےاپنی غلطی تسلیم کرلی تو  ان کو وطن واپس بلاناسمجھ سےباہرہے ،شعیب ملک کوکپتان بنانے سےمسئلہ حل نہیں ہو گا قومی ٹیم کاکپتان شارٹ نہیں لانگ ٹرم کےلیےہوناچاہیےاور قومی کرکٹ ٹیم میں نائب کپتان بھی ہوناچاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم کی باتیں باہرنہیں نکلنی چاہئیں کیونکہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑ ے بڑے اختلافات جاتے ہیں۔