مڈ ٹرم الیکشن ہو گا لیکن ابھی تاریخ نہیں بتا سکتا، آصف زرداری کا دعویٰ

مڈ ٹرم الیکشن ہو گا لیکن ابھی تاریخ نہیں بتا سکتا، آصف زرداری کا دعویٰ
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا مڈ ٹرم الیکشن ہو گا لیکن ابھی تاریخ نہیں بتا سکتا ،عمران خان بے اختیار وزیر اعظم ہیں وہ مجھے تو کیا کسی اور کو بھی نہیں گھسیٹ  سکتے ۔


تفصیلات کے مطابق, سابق  صدر آصف زرداری نےوزیراعظم  عمران خان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ یہ بھی سلیکٹڈ حکومت ہے وہ  خود شوکت عزیز کی طرح لائے گئے ہیں ،شوکت عزیز کوتو پھر معیشت کا کچھ علم تھا لیکن عمران خان کو  معشیت کا علم نہیں اس حکومت سے تو ٹیکس تک اکھٹا نہیں ہو رہا ،

انہوں کہا کہ موجودہ حکومت کو کوئی مشورہ بھی دوں تو  وہ سمجھیں گے نہیں، اس وقت اسٹاک ایکسچینج کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان آئے تو اسٹاک ایکسچینج سے50 ارب ڈالر نکال لیے گئے۔ہمارے دور میں برآمدات 27 ارب تک پہنچ گئی تھیں ، ہمارے آنے سے پہلے مشرف سے ملک نہیں چل رہا تھا۔ 


 انہوں نے کہا کہ کیا میں اس سے قبل 12 سال جیل میں نہیں رہاکیا ؟ جیل عمران خان نے کاٹی دیکھی  جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ عدالت میں ہے، اگر کیس سندھ کا ہے تو ٹرائل اسلام آباد میں نہیں ہونا چاہیے۔

 سابق صدر نے مڈ ٹرم الیکشن  کی پیش گوئی کی  لیکن تاریخ بتانے سے گریز کیا ۔