چین: کرونا وائرس سے ہلاکتیں 106 ہو گئیں

چین: کرونا وائرس سے ہلاکتیں 106 ہو گئیں
مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

بیجنگ: چین سے شروع اور پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس جان لیوا مرض میں تبدیل ہو گیا ہے۔ کروناوائرس سے چین میں ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں بھی مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص سامنے آرہی ہے۔


چین میں کرونا وائرس سے مزید24 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی طور پر چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 106 ہو گئی۔

حکام کے مطابق 1300 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ دارالحکومت بیجنگ میں بھی کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہو گئی ہے اور مرنے والی بچی کی عمر 9 ماہ تھی۔

جرمنی میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے ۔

پاکستان اور امریکا سمیت کئی ممالک اپنے ایئرپورٹس پر وائرس سے بچاؤ کے لیےحفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔