آئی جی سندھ کیلیے مشتاق مہر کا نام فائنل، وفاقی کابینہ آج منظوری دے گی

آئی جی سندھ کیلیے مشتاق مہر کا نام فائنل، وفاقی کابینہ آج منظوری دے گی
سندھ میں نئے آئی جی کے لیے وزیر اعظم نے مشتاق مہر کی تعیناتی کا گرین سگنل دے دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سندھ کے نئے آئی جی پولیس کے لیے مشتاق مہر کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے جس کی آج باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔گزشتہ روز کراچی میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات میں نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران سندھ حکومت کے تجویز کردہ ناموں میں سے ایک افسر کو آئی جی لگانے پر اتفاق کیا گیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں نئے آئی جی کے لیے وزیر اعظم نے مشتاق مہر تعیناتی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آج نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔