مشہور امریکی کھلاڑی سٹیفن جیکسن اسلامی تعلیمات سے متاثر، اسلام قبول کرلیا

Famous American athlete Stephen Jackson converted to Islam
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا کے مشہور باسکٹ بال کھلاڑی سٹیفن کا شمار اپنے عہد کے مشہور کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کے اس اہم فیصلے کی اطلاع دی۔

سٹیفن جیسی جیکسن 5 اپریل 1978ء کو امریکی شہر ہیوسٹن میں پیدا ہوئے تھے۔ انھیں بچپن میں ان کی والدہ نے بہت محنت سے پالا۔ انھیں گزر اوقات کیلئے دو، دو نوکریاں کرنا پڑتی تھیں۔ لڑکپن میں سٹیفن نے ریسٹورنٹ کی جاب کی جہاں ان کے ذمہ صفائی کا کام تھا۔

سٹیفن جیکسن ابھی 16 سال ہی کے تھے کہ ان کے سوتیلے بھائی کا انتقال ہو گیا، اس حادثے نے ان کے ذہن میں اتنا اثر کیا کہ وہ بہت حساس ہو گئے۔ وہ اب تک اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کاش میں اپنے بھائی کی مدد کو موجود ہوتا جب اسے حادثہ پیش آیا۔ ان کی ساتھی کھلاڑی کہتے ہیں کہ شاید یہی وجہ ہے کہ سٹیفن جیکسن ہمیشہ ہر کسی کی مدد میں پہل کرتے ہیں۔

باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی سٹیفن جیکسن کے اسلام قبول کرنے کے بعد دنیا بھر سے انھیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ لوگ ان کے دل کو ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے نور سے منور رہنے کی دعا دے رہے ہیں۔