پاکستان میں عالمی وبا نے خطرناک صورت اختیار کرلی، مزید 64 مریض جاں بحق

The global epidemic in Pakistan has taken a dangerous turn, killing 64 more patients
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے 40 ہزار 821 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 910 نئے کیس سامنے آئے۔ حالیہ اضافے کے بعد ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار 295 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹوں میں وبائی مرض میں مبتلا مزید 64 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ پاکستان میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 514 ہو گئی ہے۔

ادھر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اب تک 21 لاکھ 81 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ جنوبی افریقہ میں مزید 753 اموات کے بعد تعداد 42 ہزار 550، میکسیکو میں مزید 1743 اموات اور مجموعی تعداد 1 لاکھ 52 ہزار 16، جرمنی میں 968 اموات کے بعد تعداد 55 ہزار 358، ترکی میں 132 اموات، تعداد 25 ہزار 476، اٹلی میں کورونا سے مزید 467 اموات، تعداد 86 ہزار 889، فرانس میں 350 اموات، تعداد 74 ہزار 456، برطانیہ میں 1725 اموات، تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 887، روس میں 594 اموات، تعداد 71 ہزار 76، برازیل میں 1319 اموات، تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 237، بھارت میں 134 اموات، تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 885، امریکا میں 3301 اموات اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 907 ہو گئی ہے۔

دنیا بھرمیں عالمی وبا میں مبتلا 7 کروڑ 32 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او ڈائریکٹر مائیکل ریان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں طبی عملہ اور انتہائی بیمار افراد تاحال ویکسین سے محروم ہیں جو ٹھیک نہیں ہے۔ طبی عملے اور انتہائی بیمار افراد کو ویکسین نہ ملنا قابل قبول نہیں ہے۔

ڈبلیو ایچ او ٹیکنیکل لیڈر ماریہ وین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غریب ممالک تاحال وبا کی پہلی ڈوز کے منتظر ہیں۔ امیر ممالک اپنی عوام کو ویکسین کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ ہمیں آپس میں نہیں، وائرس کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔ روزانہ اموات 18 ہزار کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہیں۔