انڈیا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے تحریری یقین دہانی کرائے: آئی سی سی

India should give written assurance for Pakistan's security in T20 World Cup: ICC
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو سہولیات کی فراہمی کیلئے انڈیا سے تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر انڈیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم، آفیشلز اور دیگر افراد کو مکمل سیکیورٹی کی فراہمی اور ویزے دینا اس کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی فراہم کرنا لازمی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا ہے کہ اگر انڈیا نے پاکستان کے معاملے میں اقدامات نہ اٹھائے اور اسے یقین دہانی نہ کرائی تو اس سے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے انعقاد میں شدید خطرات پیدا ہو جائیں گے۔

انڈیا پر واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس موقع ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کو روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرے اور حکم امتناع حاصل کرلے۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کا انعقاد گزشتہ سال آسٹریلوی سرزمین پر ہونا تھا تاہم عالمی وبا کی وجہ سے اسے معطل کر دیا گیا تھا۔ اب رواں سال 2021ء میں اس ایونٹ کیلئے بھارت میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔