پی ٹی آئی کا سینٹ میں اوپن ووٹنگ کے لیے عملی اقدام 

پی ٹی آئی کا سینٹ میں اوپن ووٹنگ کے لیے عملی اقدام 

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سینٹ انتخابات مین اوپننگ کے لیے درکار آئینی ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ آئندہ اجلاس میں ترمیمی بل لایا جائیگا۔ وفاقی کابینہ نے اس کی اصولی منظوری دیدی ہے ۔ 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت سینٹ انتخابات میں اوپن ووٹنگ کے لیے درکار آئینی ترمیم کا بل لائیگی ، کابینہ نے قانونی ٹیم کو بل تیار کرنے کی ہدایات کردی ہے ۔ ترمیمی بل قومی اسمبلی کے رواں یا آئندہ سیشن میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا ہے  کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے وہ اپنی جگہ لیکن آئینی ترمیم کے ذریعے  سینٹ انتخابات کو شفاف بنایا جائیگا۔ 

کابینہ سے بل لانے کی اصولی منظوری کے بعد وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے ۔ اس حوالے سے اپوزیشن  سے بھی بات کی جائیگی ۔ 

کابینہ اجلاس میں بتایا گی اہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سینٹ کی اوپن ووٹنگ کے حوالے سے میثاق جمہوریت پراتفاق کرچکے ہیں ۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے تجویز دی گئی تھی کہ سینٹ کے انتخابات کے موقع پر اوپن رائے شماری کی جائے ۔ 

اس طریقہ کار کا فائدہ یہ ہوگا کہ رائے شماری کا عمل مزید شفاف ہوجائیگا۔ اور اراکین کی وفاداریاں بدلنے کی روش پر ایک روک لگ سکے گی ۔