مولانا فضل الرحمان باہر سے پیسہ لیتے رہے ہیں انہیں جواب دینا پڑے گا، وزیراعظم

مولانا فضل الرحمان باہر سے پیسہ لیتے رہے ہیں انہیں جواب دینا پڑے گا، وزیراعظم
کیپشن: مولانا فضل الرحمان باہر سے پیسہ لیتے رہے ہیں انہیں جواب دینا پڑے گا، وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں اور انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا۔ 

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی اور اجلاس میں ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل ، براڈ شیٹ اور محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید معزز اور اچھی شہرت والے جج ہیں جبکہ وہی براڈ شیٹ کی تحقیقات کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں اور اب انہیں جواب دینا پڑے گا بلکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور ہر کسی کو جواب دینا پڑے گا ۔ سیاست عبادت ہے جبکہ ظالموں اور چوروں کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام نہیں ہے اور سینیٹ انتخابات میں بھی شفافیت یقینی بنائیں گے۔