سینیٹ الیکشن، حکومت کا طریقہ کار تبدیلی کیلئے بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان

سینیٹ الیکشن، حکومت کا طریقہ کار تبدیلی کیلئے بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان
کیپشن: سینیٹ الیکشن، حکومت کا طریقہ کار تبدیلی کیلئے بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کے لئے حکومت نے آئندہ ہفتے بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ کی جہ پر اوپن ووٹ کا لفظ ترمیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بل کے مطابق دہری شہریت والا بھی الیکن لڑ سکے گا اور حلف اٹھانے سے پہلے غیر ملکی شہریت چھوڑنا ہو گی۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ آج تک کسی بھی جماعت نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت کے لئے قانون سازی نہیں کی اور ہم سینیٹ انتخابات سے متعلق بل آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کریں گے تاہم پچھلے دروازے سے کارروائی کرنے والے ہماری حمایت نہیں کریں گے۔ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں ضمیر فروشی کے بجائے اوپن ووٹنگ کر دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بل کے ذریعے تین آئینی ترامیم پیش کی جائیں گی۔ بل کی حمایت کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کا خیر مقدم کرینگے۔ سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید وفروخت کو روکا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام جماعتوں کو ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے راستہ دے رہے ہیں۔ ماضی میں ہمیشہ ضمیر خریدے گئے۔ سینیٹ الیکشن میں شفافیت سب کے لیے ٹیسٹ کیس ہے اور آئین کے آرٹیکل 63 ون سی میں ترمیم پیش کی جائے گی۔